مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فضائی حملے منگل کی شام یکم ستمبر سے شروع ہوئے۔ اس دوران ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں کے مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق سیریک، بندرعباس، قشم، جاسک، کنارک اور چابہار میں دھماکے ہوئے۔ عسلویہ اور دیگر علاقوں سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے ایران میں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
واشنگٹن نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق حالیہ واقعات اور امریکی فورسز پر پہلے ہونے والے حملوں کو ان کاروائیوں کا جواز قرار دیا۔



ان حملوں کے دوران سیریک میں شادی کی ایک تقریب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 68 زخمی ہوگئے۔
خوزستان پر امریکی دشمن کا حملہ
گزشتہ شب امریکہ نے خوزستان کے بعض علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں اہواز اور آغاجاری کے اطراف کے بعض مقامات پر امریکی فورسز کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے۔
سیستان و بلوچستان پر حملہ
سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر برائے سکیورٹی و انتظامی امور نے بتایا کہ چابہار اور کنارک کے اضلاع میں چار پروجیکٹائل آ کر گرے۔
بوشہر کے بعض علاقوں پر حملہ؛ 3 افراد شہید
گزشتہ شب ہونے والے حملوں میں جزیرہ لاوان میں بسیجی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہرستان دیر میں سپاہ سیدالشہداء(ع) کے ڈپٹی کمانڈر نے بتایا کہ گزشتہ شب امریکی دشمن کے حملے میں اس شہر سے تعلق رکھنے والے تین بسیجی اہلکار جزیرہ لاوان میں شہید ہوئے۔
شادی کی تقریب میں شہید ہونے والوں کے نام
مہر کے نامہ نگار کے مطابق، کرنل عبدالکریم پولادی فر نے بدھ کی صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں مہدی بحرانی، حسین صالح نژاد اور حسن مؤمنی نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ شہرستان دیر کی سکیورٹی پر مامور متعدد دیگر اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ہرمزگان گورنر کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک اعلامیے میں شہرستان سیریک کے شہر کوہستک میں شادی کی تقریب پر گزشتہ شب امریکی جارح فوج کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے نام جاری کیے ہیں۔
صوبہ ہرمزگان کے گورنر کے دفتر نے منگل کی شب امریکی دشمن کے وحشیانہ حملے میں سیریک کے شہید ہونے والے چار افراد کے نام یہ بتائے ہیں:
امیر علی کریمی، عمر 4 سال
محمد ملاحی، عمر 16 سال
کلثوم ملاحی نژندنیا، عمر 43 سال
زرخاتون طاہری، عمر 50 سال
مریکی جارح فوج نے منگل کی شب تقریباً ایرانی وقت کے مطابق 8 بجے بندرعباس، سیریک، جاسک اور قشم کے بعض علاقوں پر حملے کیے۔ ان حملوں میں سیریک کے ساحلی شہر کوہستک میں منعقدہ شادی کی تقریب بھی نشانہ بنی۔
اس بزدلانہ حملے میں اب تک 4 افراد شہید اور 68 زخمی ہوچکے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ شہداء میں چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ